لاہور(نمائندہ خصوصی ) چینی کی ڈبل سنچری کے بعد بالآخر عوام کو خوشخبری مل گئی، پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔اکبری منڈی کے ڈیلرز کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملوں کا تھوک ریٹ فی کلو 159 روپے تک کم ہوگیا ہے۔ سینٹرل پنجاب کی ملوں کا فی کلو تھوک ریٹ 162 روپے تک آگیا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نیا کرشنگ سیزن آچکا ہے جس کے بعد اب پرچون ریٹ میں بھی مزید کمی آئے گی۔ 4 سے 7 روپے بالترتیب چینی نرخ میں آج کمی آجائے گی۔ اسمگلنگ روکی جائے تو ریٹ نہیں بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 روپے، بلوچستان میں 5 روپے اور پشاور میں ایک روپے سستی ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں ایک کلو چینی 166، پشاور میں 180، کراچی میں 190، چمن میں 225 کی ہوگئی ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری خوراک پنجاب نے ک