چترال(نمائندہ خصوصی)
چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ
متعدد فوجی جوان شہید، پاک فوج نے دہشت گردوں کی بڑی تعداد بھی جہنم واصل کر دی گئی چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، متعدد فوجی جوان شہید ہو گئے، جبکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی بڑی تعداد بھی جہنم واصل کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دو فوجی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور فوجی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے