کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اطلاعات و پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے قومی اتحاد، یکجہتی و حب الوطنی کا دن ہے۔کا یوم دفاع کے موقعے پر پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم دفاع کا دن قومی جوش و جذبے اور اتحاد، ایمان و یقین کی تجدید کرتا ہے اور ہم اپنے شہداءکی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم ستمبر 1965ئ کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے عزائم ناکام بنانے والے شہدائ کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری آنے والی نسلیں بھی 6 ستمبر پر فخر کرتی رہیں گی۔شرجیل انعام میمن نءکہا کہ وطن عزیز ناقابل تسخیر ہے، پاک سرزمین کی جانب اٹھنی والی آنکھ خاک میں مل جائے گی۔