بہاول پور(نمائندہ خصوصی)دریا ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،بہاول پور کی اہم تحصیل احمد پور شرقیہ متعدد موضعات زیر آب آگئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر اپنے جانوروں سمیت منتقل ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق دریا ستلج میں آنے والا سیلاب بہاول پور کے علاقہ میں ہوتا ہوا تحصیل احمد پور شرقیہ میں داخل ہوگیا ۔اس سیلابی ریلا نوشہرہ، پپلی راجن، عالی واہن، نخلور، شمس آباد، بہاول پور گھلواں،جھانگڑہ شرقی،ایمن والا، بستی حسام، عبداللہ پور، کلر والی، سڑی بستی، ودھنور، بیٹ لنگاہ، بستی ببر، بستی اوبھیچڑ، خیر پور جدید، ترنڈ بشارت، رتڑ نہڑانوالی، بستی صابر بلوچ، بستی سنجرانی، موضع بھوہڑاں سمیت متعدد علاقوں شدید متاثر ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار کو چھوڑ کر سرکاری ریلیف کیمپوں سمیت محفوظ مقامات پر اپنے جانوروں سمیت منتقل ہو گئے ۔ذائع کے مطابق سیلاب مختلف آبادیوں کو محفوط بنانے کے لیے بنائے گئے حفاظتی بند ٹوٹنے کی وجہ سے کم و بیش ایک لاکھ ایکڑ پر کھڑی کپاس،چاول ،گنا ،مونگ ،چارہ کی کھڑی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق ابھی بھی کئی مقامات پر لوگ اپنے گھروں میں مقید ہے اور ان کے گھر کو سیلابی پانی نے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے ریسکیو 1122 کی اندادی ٹیمیں ان پانی میں گھیرے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مسلسل مصروف ہے سیلابی پانی تباہیاں مچانے کے بعد پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے متاثرہ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔