انقرہ( نیٹ نیوز ) لڑاکا طیارے کا فیول ٹینک زمین پر آگرا، تین کاریں تباہ انقرہ میں راہگیروں میں خوف وہراس پھیل گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق ایک غیر معمولی واقعے میں انقرہ میں ترکیہ کی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے لڑاکا طیارے ’’ ایف فور فانٹون‘‘ سے ایک اضافی فیول ٹینک کھلی پارکنگ میں گر گیا اور پارکنگ میں کھڑی تین کاریں تباہ ہوگئیں۔ترکیہ کی ویب سائٹ ’’ ینی شفق‘‘ نے ویڈیو کلپ بھی شائع کیا جس میں فیول ٹینک گرنے کے خوفناک لمحے کو دکھایا گیا۔ یندھن کا بہت بڑا ٹینک دو کھڑی کاروں پر آ گرا۔ تصادم سے تیسری کار کی ونڈ شیلڈ اور چھت بھی تباہ ہو گئی تصادم کے باعث راہگیروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ کاریں مسافروں کے بغیر کھڑی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارے نے پیر کی صبح انقرہ کے شمال مغرب کے علاقے سے ٹیک آف کیا۔ اس علاقے میں اس وقت ایوی ایشن فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فضائیہ سے تعلق رکھنے والے ایک F-4 جنگی طیارے کا ایک حصہ انقرہ کے آسمان میں پرواز کے دوران نامعلوم وجہ سے ایک کھلی پارکنگ میں گر گیا