لندن (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لے کر ا?ئیں گے۔تفصیلات کے مطابق جی سی ایس ای کے امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔نواز شریف نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر طالبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’اس بچی نے اپنی قابلیت سے پوری قوم کو پیغام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم دونوں بھائی یہاں کھڑے ہوکر پاکستانی قوم کی نمائندگی کررہے ہیں اور قومی کی بیٹی کو شاباش دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے اگر موقع دیا تو میاں نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات لائیں گے اور خاص طور پر ایسے بچے اور بچیوں کو مواقع فراہم کریں گے جن کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔