کراچی (نمائندہ خصوصی)میئر کراچی بےرسٹرمرتضیٰ وہاب سے ترکی کے قونصل جنرل Cemal Sangu نے وفد کے ہمراہ پیر کے روز ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ترک قونصل خانے کے کمرشل اتاشی Eyyup Yildirim اور ہلال ابراہےم ترک قونصل جنرل کے ہمراہ تھے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ترکی کے قونصل جنرل اور ان کے وفد کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا ، انہوں نے کہا کہ جمہورےہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات دےرےنہ دوستی کی عظےم مثال ہےں،برادر ملک ترکی نے ہمےشہ پاکستان کی مدد کی اور مختلف شعبوں مےں تعاون فراہم کےا، پاکستان کے عوام ترکی کے ساتھ گہری دوستی کے رشتے پر فخر کرتے ہےں،پاکستان اور ترکی کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزےد مستحکم ہوں گے، انہوں نے ترکی کے قونصل جنرل کو کراچی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دے کر شہریوں کے لےے سہولےات فراہم کی جارہی ہےں،کراچی پاکستان کا کمرشل حب ہے اور یہاں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں پورا سال جاری رہتی ہیں، کراچی کو اپنے منفرد محل و قوع کی وجہ سے اس خطے میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی صنعتی زونز اور رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر بہتری اور ترقی کے کام کر رہی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔