اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرسکیں گے ،پیٹرولیم ڈویژن نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں ایک ذیلی کمپنی قائم کرنا ہوگی ۔یہ تیل ریفائنریوں، تیل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا ۔تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی ۔تیل کی خرید و فروخت میں حکومت کو کوئی ضمانت نہیں دینا پڑے گی ۔سٹور کیا ہوا تیل اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو فراہم کیا جاسکے گا ۔پاکستانی بندرگاہوں میں سٹور کیا ہوا تیل دوبارہ برآمد بھی کیا جاسکے گا ۔برآمد کرنے کیلئے اوگرا سے اجازت لینا پڑے گی۔