اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کی تیاریاں ،کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے درخواست نیپرا میں جمع کر ادی گئی ،کراچی کے شہریوں پر 4روپے 45 پیسے تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ عائد کرنے کی بھی درخواست کی گئی ، نیپرا اتھارٹی وفاقی حکومت کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی،وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرامیں جمع کرائی،کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے وفاقی حکومت نے پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوا دیں،درخواست میں کہاگیا ہے کہ 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کی مد 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے، پورے ملک میں بجلی کا ٹیرف یکساں رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیر میں اضافہ کیا جائے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے 1 روپے 48 پیسے تا 4 روپے 45 پیسے کی ایڈجسمنٹ بھی وصول کرنے کی اجازت دی جائے،ایڈجسٹمنٹ ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کی مد میں وصول کی جائے گی،ٹیرف میں اضافے کی وصولی اپریل، مئی اور جون 2023 کی ایڈجسمنٹ کے طور پر وصول کی جاے گی،ایڈجسٹمنٹ کی رقم ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائے گی، نیپرا اتھارٹی کے یکساں قیمتوں کے لیے الیکٹرک کا الگ شیڈول آف ٹیرف جاری کرے، ڈسکوز کی طرح چوتھی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو کیا جائے۔