اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس صاحبان ملک میں نہیں رہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ مجھے یقین ہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطائ بندیال ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں رہیں گے۔ ماضی کے جتنے چیف جسٹس تھے وہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں نہیں رہتے۔صحافی نے سوال کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیسے چیف جسٹس ثابت ہوں گے؟ جس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ اس کیلئے آپ کسی نجومی سے رابطہ کریں۔