لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہالپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ، ڈیٹو نیٹر، اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جب کہ کومبنگ آپریشنز میں 12 ہزار 230 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔