اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک کو 75 روپے کا یاد گاری نوٹ چھاپنے سے آگاہ کر دیا جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ، 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہو گی ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔