اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بجلی کے بلوں میں حالیہ ہوش ربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت بجلی ٹیرف یکم جولائی سے بڑھنا تھا مگر نیپرا اور پاورڈویژن کی جانب سے بنیادی ٹیرف اورملٹی ایئرٹیرف بڑھانے میں تاخیر کے باعث نوٹیفکیشن 26 جولائی کو جاری ہوا۔ذرائع کے مطابق 26 جولائی کے نوٹیفکیشن سے قبل 75 فیصد صارفین کو پرانے ٹیرف کے تحت بلز بھیجے جاچکےتھے، جولائی اوراگست کے بل ایک ساتھ آئے تو صارفین پر بوجھ بڑھا۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کیا گیا۔ کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔