کراچی (کرائم رپورٹر )
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ضلع کے مختلف تھانوں میں لیڈیز اہلکاروں کو بطور محرر/کرائم محرر تعینات کردیا۔
لیڈی اہلکاروں کو ضلع ویسٹ کے تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ میں بطور محرر/کرائم محرر اور ڈیوٹی منشی تعینات کیا گیا ہےلیڈی پولیس اہلکاروں نے متعلقہ تھانہ جات میں چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق خواتین پولیس اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کرنے کا مقصد درخواست گزار/متاثرہ خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی و سہولت فراہم کرنا ہے۔مزید خواتین اہلکاروں کی تھانہ جات کے دفاتر میں تعیناتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے خواتین اہلکاروں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔