اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چےئرمین پی ٹی آئی ضمانت کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ۔تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فریقین کو دلائل کے لئیے طلب کر رکھا تھا،ہائیکورٹ میں اس کیس سے متعلق دائر دو متفرق درخواستوں پر فیصلہ زیر التواء ہے، ضمانت پر فریقین کے دلائل آج نہیں سنے جاسکتے، متفرق درخواستوں پر دلائل کے ساتھ ضمانت کی درخواست پر پیر کو دلائل طلب کےئے گئے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت آج پیر 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔