فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)فیصل آباد سانحہ جڑانوالہ میں قران پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت کرنے والے ملزمان سے تحقیقات مکمل کرلی گئی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشافات,ہولناک منصوبہ تیارکیاگیا, دو مسیحی افراد کی ذاتی رنجش واقعہ کی وجہ بنی، سانحہ کے دوران کسی ایک کاقتل بھی ہوناتھا آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ تفتیش ٹیم کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم پرویز کوڈو نے رقیب کو پھنسانے کیلئے، ہولناک منصوبہ تیار کیا،ملزم پرویز کو شبہ تھا کہ راجہ عمیر کے اس کی اہلیہ سے تعلقات ہیں، پرویز کوڈو نے راجہ عمیر کو پھنسانے کے لئے توہین قرآن کی گھناونی سازش کی اور راجہ عمیر کو قتل کرنے کے لئے پرویز کوڈو سے رقم لینے والا اللہ دتہ زیر حراست ہے پرویز کی نشاندہی پر قرآن پاک کے اوراق کو گلی میں لٹکانے والی رسی بھی برآمد کرلیں ہے مزید تحقیقات جاری ہے آس سلسلہ میں تفتیش ٹیم کی رپورٹ جلد اعلی احکام پیش کی جائے گی۔