اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے امدادی ادارے ‘کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر‘ نے صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں 185 ٹن اور 535 کلو گرام خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔ اس امدادی سامان سے سیلاب سے متاثرہ 13,671 افراد مستفید ہوئے۔امدادی سامان کی تقسیم سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہے جو مملکت کی طرف سےانسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے برادر ممالک کو فراہم کی جاتی ہے۔دوسری جانب شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے کل یمن میں مآرب گورنری کے ضلع المدینہ میں 6 ٹن اور 450 کلوگرام خوراک تقسیم کی جس سے 40 خاندان مستفید ہوئے۔
دوسری جانب یمن کے حجہ گورنری کے ضلع حائران میں وبائی امراض کے کنٹرول کے ہنگامی مرکز نے 16 سے 22 اگست 2023 ء کے دوران شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کے تعاون سے 1,440 مستحقین کو علاج کی خدمات فراہم کیں۔