اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنی وزارت کے امور کی بابت آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے آئندہ مہینے منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس (UNGA 78) میں پاکستان کے مثبت بیانیے کی مو ثر نمائندگی کے لیے ممکنہ حکمت عملیوں پر مشاورت کی۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر بھی شریک تھے۔