بغداد (نیٹ نیوز) عراق میں ٹریفک حادثے میں ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر ٹریفک حادثے میں 18افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے،جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے زائرین میں زیادہ تر کا تعلق ہلاک سے ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔مقامی عہدیدار کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس سے 18قیمتی زندگیاں ضائع ہو گئیں۔