ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے صرف پاکستان کو ہی نہیں متحدہ عرب امارات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے ، مسلسل تیسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے رواں ماہ کے لیے سپر پیٹرول کی قیمت 3.14 سے بڑھا کر 3.42 درہم فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.95 سے بڑھا کر 3.40 کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں مسلسل تین ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ قیمت کا گزشتہ برس ستمبر سے موازنہ کیا جائے تو یہ ایک بڑا اضافہ ہے۔