راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) بنوں کے علاقے جانی خیل میں گزشتہ روز موٹر سائیکل خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی اور سول انتظامی افسران اور دستوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آرشہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔