اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطاب ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا،تجارت ،عوامی روابط سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔