کراچی (نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے بنوں میں فوجی جوانوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملے ہمارے افواج پاکستان کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پاک افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔