کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک نے سربراہ ثروت اعجاز کو نااہل قرار دے کر مرکزی کابینہ سے فارغ کرددیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک نے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو نااہل قرار دے کرمرکزی کابینہ سے فارغ کردیا۔ترجمان سنی تحریک فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ ثروت اعجاز تنظیمی شرعی امور کے خلاف پائے گئے ہیں۔ان کے خلاف اراکین نے شکایات کی تھیں جس پر کمیٹی گزشتہ 10ماہ سے کام کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نئے سربراہ کا نام جلد کردیا جائے گا۔