اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے اگست میں ہدف سے 20ارب روپے زائد ٹیکس جمع کرلیا۔ایف بی آر کے جاری بیان کے مطابق اگست میں 669ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیاہے جبکہ ٹیکس وصولی کا ہدف 649ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ اگست کے مقابلے ٹیکس ریونیو میں 34.5فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اگست 2022 میں 494ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا، رواں ماہ ٹیکس وصولی آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف کے مطابق رہی ہے۔