اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر کے سیکرٹری نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ دیا۔صدر عارف علوی کے سیکرٹری وقار احمد نے چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اگلی ذمہ داری کے لیے رپورٹ کر دی۔صدر عارف علوی نے گذشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد کو ان کی جگہ دی جائے لیکن انہوں نے ایوانِ صدر کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بعدازاں وفاقی سیکرٹریوں کو ایوانِ صدر میں خدمات انجام دینے کو کہا گیا تاہم کسی بھی وفاقی سیکرٹری نے صدر مملکت کا سیکرٹری بننے پر رضامندی نہیں دی۔اب ارم بخاری جو ایوانِ صدر میں ایڈیشنل سیکرٹری تھیں، کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی۔