کراچی (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی۔مختصر وقت کے لئے آئے ہیں ۔ الیکشن میں دو چار مہینے کے التوا کو تاخیر نہیں سمجھتا،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن میں دو چار مہینے کے التوا کو تاخیر نہیں سمجھتا، ہم بہت مختصر عرصے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر جو حملے کیے جارہے ہیں ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ریاست پر حملے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور اس کا امن پاکستان کا امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی اسمگلنگ سے متعلق بھی میٹنگ ہوئی ہے ، تمام فورسز کو پابند کیا گیا ہے کہ اسمگلنگ کو روکا جائے۔