کراچی ( خصوصی رپورٹ) بورڈ آف ریونیو سندھ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی’’سسٹم‘‘ کے تحت کام کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا نگران صوبائی وزیرمحمد یونس ڈاگھا اورنگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر کراچی کے اضلاع ملیر، کورنگی،ایسٹ،کیماڑی اور ویسٹ کے 11 اہم مختار کار معطل کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےسات افسران کو بھی معطل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیرمحمد یونس ڈاگھا کی ہدایت پر کراچی کے اضلاع ملیر، کورنگی،ایسٹ،کیماڑی اور ویسٹ کے 11 اہم مختار کار معطل کر دیئے گئے ہیں۔معطل ہونے والوں میں ضلع ملیر کی سب ڈویژن کے محمد انور کنبار،ابراہیم حیدری سب ڈویژن کے ریاض احمد مغیری، گڈاپ سب ڈویژن کے عبدالجیل بروہی، ایئر پورٹ سب ڈویژن کے سمیع اللہ جمالی، اور مراد میمن سب ڈویژن کے اسلم شر شامل ہیں۔
ضلع ایسٹ کراچی سب ڈویژن گلشن اقبال کے ذوالفقار علی منگی، اور گلزار ہجری سب ڈویژن کے اعجاز الحسن خان،کورنگی ضلع شاہ فیصل سب ڈویژن کے محمود الرحمن قاضی اور سب ڈویژن کورنگی کے ابراہیم جونیجو ،ضلع کیماڑی سب ڈویژن ماڑی پور کے عبدالحق اور ضلع ویسٹ سب ڈویژن منگھو پیر کے مختار کار آصف علی بھنگورا شامل ہیں ۔سیکرٹری ریونیو ڈویژن حکومت سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے 30 اگست کو جاری نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مختار کار کو معطلی کی چارج شیٹ الگ الگ جاری کر دی جائے گی ،نوٹیفیکشن میں تمام مختار کارزکو بورڈ آف ریونیو سندھ ہیڈ کواٹر حید ر آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے اہلکار سندھ میں غیر اعلانیہ چلنے والے ’’سسٹم‘‘ کا حصہ سمجھے جاتے ہیں ،ان پر جعل سازی سے زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضے کرانے کے مبینہ الزامات ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی ریونیو کھاتوں میں نقائص پر انسپکٹر جنرل رجسٹریشن (بورڈ آف ریونیو سندھ) نے 4 سب رجسٹرار معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، کراچی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعت کاروں نے اس کاروائی کوتعمیراتی شعبے اور کراچی کی کاروباری برادری کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں سندھ حکومت کی یہ ایک اچھی پیش رفت ہے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تاحال سسٹم کی سرپرستی کرنے والے اہم عہدوں پر موجود ہیں اگر ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی تو پھر ہم یقین سے کہ سکتے ہیں’’ سسٹم‘‘ٹوٹ گیا ۔جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سات افسران کے خلاف آباد کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاریٹی میں اب بھی سسٹم کے نام پر لوٹ مار کرنے والے پرانے سسٹم کے کارندوں کو معطل کردیا گیاہے معلوم ہواہے یہ انتہائی اقدام آباد کی شکایت پر اٹھایا گیاہےمعطل کئے گئے افسران میں راشد علی ناریجو( اےڈی ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ)مسٹرریاض حسین ( اے ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ) انجیر ایم آصف شیخ( اے ڈی ایسٹ) انجیر عبدالسمع شیخ( اے ڈی ایسٹ) انجیر ایم شہریار مقصود۔(سینر بلڈنگ انسپکٹر ایسٹ)سید کامران حسین (بلڈنگ انسپکٹر ایسٹ)محمد یعقوب ( جونئر کلرک ساؤتھ) ہیں زرائع کے مطابق معطل افسران کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق مزکورہ افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی اداروں کو جمع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں