کراچی(نمائندہ خصوصی) عوام تو پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان حال تھے،لیکن موجودہ حکومت نے عوام کا توان کا جینا بھی مشکل کردیاہے،عوام جائیں تو کہاں جائیں،دال سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دورہوگئی ہے،بے قابوڈالر کی اونچی اڑان نے صنعتکار وتاجر برادری کی چیخیں نکال دیں،ملز اور فیکٹریاں بند ہورہی ہیں،اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہی،لیکن موجودہ صورتحال سے یوں محسوس ہوتاہے کہ غریب عوام کو خودکشیوں پرمجبورکیا جارہاہے،ان خیالات کا اظہارپاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اشرف میمن،آل کراچی ایسوسی ایشن آف رئیلٹرکے صدرایم رحمن،مرکزی نائب صدر محمد عاقب خان سواتی،آل کراچی ایسوسی ایشن آف رئیلٹرکے اشفاق شیخانی، و کراچی ڈویژن کے زمہ دارعنایت اللہ،فہیم خان ودیگرنے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکمران اگرواقعی ملک وقوم سے مخلص ہیں تو فوری طورپر خوفناک مہنگائی پرقابو پاکرعوام کو ریلیف فراہم کریں، بصورت دیگر حکمرانوں کا مزیداقتدارپر قابض رہنا محال ہوجائے گا، پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے پشاور،کراچی،کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،جھنگ،راولپنڈی،ملتان،نواب شاہ،میرپورخاص، سکھر،کوہاٹ،گلگت،حیدرآباد،ٹنڈوالہ یارویگرشہروں میں بھی احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا، مہنگائی کے حوالے سے عنقریب اپنا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھے گی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم اور گیس قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا،ذخیرہ اندوزاورمہنگائی مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے۔جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اقتدارمیں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا،انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے حکمران واشرافیہ عیاشی کررہے ہیں۔سابقہ نمائندے بھی حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے۔ موجودہ حالات میں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے،عوامی ووٹوں پر اسمبلی میں پہنچنے والے عوام کو بھول گئے،اب وقت آگیاہے کہ عوام دوست اور دشمن میں تفریق سمجھے۔عوام الناس کو مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور کرپشن مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا