کراچی(اسٹاف رپورٹر)پسند کی شادی کرنے والی نمرہ اور شاہ رخ کے اہل خانہ میں تلخیاں ختم ہونے لگیں، نمرہ کاظمی کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا۔جمعرات کوکراچی سٹی کورٹ میں نمرہ کاظمی مبینہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی ، نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو پولیس نے لنک عدالت میں پیش کیا۔
وکلا نے بتایا کہ دونوں خاندان جلد صلح نامہ جمع کرانے کے لئے تیار ہیں،وکیل شاہ رخ نے کہاکہ نمرہ کے والدین سے بات چیت جاری ہے ، نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے۔وکیل نے کہا کہ جلدہی کسی متفقہ نتیجے پرپہنچ جائیں گے اور مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ عدالت میں جمع کروادیں گے۔
نمرہ کی والدہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کواپنے پاس رکھناچاہتی ہوں ، جس پر لڑکے کی خالہ نے کہاکہ شاہ رخ کراچی میں رہے گا، :ہمیں تمام شرائط قبول ہیں۔بعد ازاں لنک عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 جولائی تک ملتوی کردی۔