لندن (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حوالے بڑا بیان دے دیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کےلیے پاکستان میں کچھ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ جو تھوڑے بہت لوگ سابق وزیراعظم کے ساتھ ہیں، وہ لیڈر کےبجائے ملک کا ساتھ دیں۔