اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سائفر کیس میںشاہ محمود کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی، رہنماءپی ٹی آئی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ایف آئی اے کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی،شاہ محمود کے وکیل شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی رہنماءپی ٹی آئی کے وکلاءنے مخالفت کی۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شاہ محمود کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔