اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ملک میں آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو 31 اگست کو صبح ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا انتخابات سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو بھی مشاورت کیلئے دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو 31 اگست صبح ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول اور تاریخ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کرے گا اور آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔