اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ ویکٹوریہ نولینڈ کا نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماوں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیرخارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔