کراچی (نمائندہ خصوصی)جی ڈی اے نے نگراں سندھ حکومت کی جانب سے انتظامی عہدوں میں تبدیلی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا ۔خط میں خط میں جی ڈی اے کا شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت جانبداری برت رہی ہے،سندھ میں آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کی تعیناتی خوش آئند ہے تاہم صرف آئی جی سندھ پولیس اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی کافی نہیں ہے،خط میں مزید کہاگیا ہے کہ شفافیت کے لئے سندھ میں بیوروکریسی اور پولیس افسران کی نچلی سطح تک تبدیلی ضروری ہے،پچھلے پندرہ برسوں میں سندھ میں اقربا پروری، رشوت اور میرٹ کا قتل عام کیا گیا،سیاہ دور میں من پسند نااہل افراد کو نوازا گیا،خط میں بدترین مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جی ڈی اے کا تشویش کا اظہارکیا گیا ہے،جی ڈی اے نے خط کے زریعے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت بھی مانگ لیا،ملاقات میں جی ڈی اے کا وفد سندھ کی مجموعی صورتحال پر بات کریگا۔