اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل رہنا عام بات ہے۔ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام سی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریکٹس پورے پاکستان میں ہے کہ اگر آپ ایک ایف آئی آر میں بری ہوجائیں تو آپ کا دوسری ایف آئی آر پر ٹرائل شروع ہوجاتا ہے۔