کراچی (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے صوبے کی 10 احتساب عدالتوں کو اسپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے اسپیشل کورٹس سے متعلق نوٹی فکیشن جاری بھی کردیا۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے وزارت قانون و انصاف کو بھی خط لکھ دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی 10 احتساب عدالتوں کو بینکنگ، اسپیشل کورٹ کسٹم، اسپیشل کورٹس اور اینٹی نارکوٹکس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ کراچی کی 5 احتساب عدالتوں کو اسپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا گیا جب کہ حیدر آباد کی 2 احتساب عدالتوں کو بینکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دادو اور میرپور خاص میں بھی ایک ایک عدالت کو اسپیشل کورٹ میں تبدیل کردیاگیا۔سکھر کی 3 احتساب عدالتیں بینکنگ کورٹ گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد اور اسپیشل کورٹ سکھر میں تبدیل کردی گئی ہے۔