اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو افسران کے تبادلوں کیلئے منظوری دے دی ۔ایف آئی اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تقرری اور تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کوآرٹر اسلام آباد مجاہد اکبر کو ایڈیشنل ڈی جی ساوتھ کراچی تبادلہ کی اجازت مانگی گئی ۔ڈائریکٹر ٹرینگ ایف آئی اے یاسین فاروق ڈائریکٹر بی ایم ایس ایف آئی اے ہیڈ کوآرٹر تبادلہ کی اجازت مانگی گئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے احسان منظور کو ڈائریکٹر ٹریننگ ایف آئی اے اکیڈمی لگانے کی اجازت مانگی گئی۔ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ اسلام آباد عمران محمود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان لگانے کی منظوری مانگی گئی۔ڈائریکٹر انسپیکشن ہیڈ کوآڑٹر طارق پرویز کو ڈائریکٹر لا آپرشن ہیڈ کو آرٹر لگانے کی منظوری مانگی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عمل در آمد مانیٹرینگ لاہور سید شاہد حسن کو ڈائریکٹر سائبر کرائم اسلام آباد لگانے کی اجازت مانگی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ پشاور انعام اللہ خان گنڈاپور کو ڈائریکٹر انسپیکشن ہیڈ کوآرٹر لگانے کی اجازت مانگی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون قیصر بشیر مخدوم کو ڈائریکٹر عمل درآمد لاہور زون لگانے کی اجازت مانگی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر قانون ہیڈ کو آرٹر مسعود نسیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ونگ ہیڈ کوآرٹر لگانے کی اجازت مانگی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر قانون ایف آئی اے ہیڈ کوآرٹر بختیار احمد چنا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر قانون بلوچستان زون لگانے کی اجازت مانگی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈ کو آرٹر سید محمد وصی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈ کو آرٹر حیدر آباد لگانے کی اجازت مانگی گئی۔