کراچی (نمائندہ خصوصی) پی آئی اے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر احتجاج جاری ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کے تمام بکنگ دفاتر بند،ملازمین نے نعرے لگا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ایکشن کمیٹی کے مطابق چار مرکزی رہنماں کو مذاکرات کے نام پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔