کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ میں دہشتگردی کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اب صرف دہشتگرد نہیں ماسٹرمائنڈ کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے کہا ہے کہ اب صرف دہشتگرد نہیں ماسٹرمائنڈ کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے، مقدمات میں دہشتگردی کے علاوہ ٹیرر فنانسنگ کی سیکشن شامل ہونگیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے ہر واقعے کی باقاعدہ فنڈنگ کی جاتی ہے، ٹیرر فنانسنگ میں صرف کیش فنڈنگ کا تصور آتا ہے،اب مٹیریل ایویڈنس پر بھی مکمل تفتیش کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ مٹیریل ایویڈنس کا مطلب دہشتگرد نے کیا خریدا؟ کہاں ٹھہرا؟ موٹرسائیکل یا کار کیسے اور کس سے خریدی؟ گھر کیسے کرائے پرحاصل کیا، یہ سب چیزیں شامل ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگردی کیسز میں ٹیرر فنانسنگ کا الگ قانون ہے، جہاں سے فنڈنگ ہوتی ہے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، انہوں نے کہا کہ اصغر شاہ اور ذوالفقار خاصخیلی دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔