اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پٹرول اور بجلی کے نرخ بڑھنے سے اشیاءخوردونوش پر بھی اثر پڑھنے لگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاءاوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں،،آٹا، دال چنا، دال مسور مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 2840 روپے میں 20 کلو کا تھیلا دستیاب ہے،،اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2817 روپے میں فروخت کیاجانے لگا ۔ مہنگائی کے طوفان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی گھیرے میں لے لیا، اسٹورز پر اشیاءاوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔دستاویز کے مطابق آٹا، دال چنا، دال مسور مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 2840 روپے میں 20 کلو کا تھیلا فروخت کیا جا نے لگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2817 روپے میں دستیاب ہے، اسی طرح دال مسور اوپن مارکیٹ میں 292 روپے 83 پیسے میں جبکہ دال مسور یوٹیلیٹی سٹورز پر 305 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے،دال چنا اوپن مارکیٹ میں 242 روپے 28 پیسے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا 275 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔