اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ(ن) کا ریکارڈ شاندار ہے،2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی، عمران خان کے اپریل 2019 میں ائی ایم ایف سے کیے گئے غریب دشمن معاہدے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ ہوابنیادی ذمہ داری آج بھی ثاقب نثار ٹولے پر ہے جس نے پاکستان کو غیر متوازن کرنے میں گھناونا کردار ادا کیا۔۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ(ن) کا ریکارڈ شاندار ہے،2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کیا،آج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی ا س ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا2019 میں عمران خان نے ائی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ختم ہو گیا اور عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہاجو گردشی قرضہ مسلم لیگ نون کے دور میں 110 ارب روپے سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا۔