اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ پیر کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے وکیل علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدر کو ہداہت کرے کے 90 دنوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، سپریم کورٹ چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی ہدیات جاری کرے۔ استدعا کی گئی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے بعد جاری کردہ نوٹفیکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے۔