کراچی(نمائندہ خصوصی) آئی زیڈ ایونٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام میگا برائیڈل پریذنٹیشن 2023ء کی پروقار تقریب کا انعقاد کراچی کے نجی بینکوئٹ ہال میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید ریاض حسین شاہ تھے۔ برائیڈل شو میں کراچی شہر کی 50 سے زائد بیوٹیشن نے مخصوص انداز میں برائیڈل تیار کرکے فیشن شو میں شرکت کی۔ اس برائیڈل شو کی خاص بات مشرقی روایت کو اجاگر کیا گیاجس کے باعث تقریب میں موجود سامعین سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔اس فیشن شو کے چیف آرگنائزر سلیم انصاری اور آرگنائزر سعود اقبال نے ایونٹ کو کراچی کے لئے خوبصورت باب سے تعبیر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیاب تقریب میں معاونت کرنے پر نوشین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی زیڈ مینجمنٹ آئندہ بھی کامیاب برائیڈل پریذنٹیشن 2023ء کی طرح مزید تقریبات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے بیوٹیشن کو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، کراچی کے بیوٹی سیلون کامیاب انڈسٹری کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ ایونٹ میں مقابلے میں شرکت کرنے والے بیوٹی پارلر کے مخصوص انداز کے کام کو سراہا گیا۔ تقریب میں برائیڈل نے واک کرکے آئی زیڈ ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کو جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے، میں چیف آرگنائزر سلیم انصاری اور آرگنائزر سعود اقبال کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ سلیم انصاری اور سعود اقبال آئندہ بھی اپنی ذاتی کاوشوں کے سبب مزید ایونٹس کا انعقاد کریں گے۔ تقریب میں فلم اسٹار جیا علی، سینئر میک اپ آرٹسٹ حنا اعجاز، کو آرڈی نیٹر نوشین علی و دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں آئی زیڈ کے آرگنائزر سعود اقبال نے شرکت کرنے والے بیوٹی سیلون اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔