میرپور خاص (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما سید راشد شاہ راشدی نے رانی پور فاطمہ کیس کے ملزم کو پیر نہ کہنے کی اپیل کردی۔میرپور خاص میں پریس کانفرنس کے دوران راشد شاہ راشدی نے کہا کہ رانی پور فاطمہ کیس میں اپیل ہے کہ ملزم کو پیر نہ کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔فنکشنل لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام میں جوش اور جذبہ نہیں رہا۔ ڈالر 500 کا بھی ہوجائے گا تو کچھ نہیں ہوگا۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میں آنے والے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیتے، خفیہ میٹنگز میں فیصلے ہوجاتے ہیں۔