لاہور ( نمائندہ خصوصی)
ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے انہیں دی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اٹک جیل کا دورہ کیا، آئی جی جیل نے جیل سیکیورٹی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو دی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے نامزد وکلا راشد یعقوب اور اظہار صدیق کے ساتھ معاہدے ختم کردیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک میں لگے کیمروں، لوکیشن، پرائیویسی کا نظام چیک کیا اور پی ٹی آئی چیئرمین سے ان کو دی گئی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سہولتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی تعریف کی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولتیں دی جائیں، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کےلیے انٹرنیٹ لائبریری کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔