اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے چیئرمین مسرور خان نے اپنی انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا۔ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایل پی جی سلنڈر کچھ کمرشل عمارتوں اور ریسٹورنٹوں کے تہہ خانے میں بے ترتیب طور پر رکھے گئے تھے جہاں سے ایل پی جی کو غیر معیاری ربڑ پائپوں کے ذریعے مختلف منزلوں تک سپلائی کیا جا رہا تھا۔ جس سے عام لوگوں کی جان و مال کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔حال ہی میں ایل پی جی کے غیر محتاط استعمال کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور اوگرا نے ان حادثات سے بچا ﺅ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سلنڈر مناسب ہوادار جگہوں میں رکھے جائیں یعنی محدود جگہوں / تہہ خانوں سے دور اور تنصیبات / فٹنگ / والو کی تبدیلی تربیت یافتہ عملہ کے ذریعہ انجام دی جائے۔ہماری اولین ترجیع کنزیومر پروٹیکشن ہے۔