لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے بزنس مین گروپ کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور مارکیٹوں، صنعتوں کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی ترقی سے ملک میں سماجی اقتصادی ترقی ہوتی ہے، معاشی ترقی سے ملک اور قوم کی خوشحالی وابستہ ہے، مشکل وقت میں تاجر برادری نے ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیا ہے۔وفد نے گورنر پنجاب کو بجلی کے بلوں پر تاجر برادری اور صنعتی نمائندوں کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔تاجر برادری کے صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ ملکی و معاشی ترقی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں گے، گورنر پنجاب نے تاجر برادری کے مسائل اور تحفظات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔