ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی وزارت ہاسنگ اور ریئل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے سعودی خاندانوں کو گھر کی ملکیت کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لیے اگست کے دوران سکنی اکانٹس میں 9 کروڑ 41 لاکھ ریال ریال جمع کرادیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام سعودی وزارت ہاسنگ اور ریئل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ کے تعاون سے سکنی بینیفشریز کی مدد کے لیے فنڈ کے عزم کو واضح کرتا ہے۔پروگرام کے بینیفشریز کے اکاﺅنٹ جون 2017 میں اس کے آغاز کے بعد سے مجموعی طور پر 51.2 بلین ریال سے تجاوز کر چکے ہیں۔یہ فنانشل انجیکشن فنڈ کی فیملیز کے لیے رہائش کی استطاعت کو بڑھانے اور ہاﺅسنگ پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا ایک حصہ ہے جو سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے لیے لازمی ہیں۔اس عمل کو ہموار کرنے کے لیے سعودی وزارت ہاسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے الیکٹرانک چینلز قائم کردیئے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کی تعمیر کے مراحل کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔سعودی وزارت ہاسنگ اور ریئل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ کی جانب سے چند روز قبل یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ انہوں نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 13.7 بلین ریال مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودیہ کے نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ کے آخر تک21 ہزار شہریوں کو مکانات کے فوائد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ مکانات کی تعمیر، پلاٹ مختص کرنے اور مالی اعانت کے لیے سعودی وزارت ہاسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے 2017 میں سکنی پروگرام شروع کیا تھا۔سعودی وزارت ہاسنگ کے سکنی پروگرام سے اب تک 1.1 ملین خاندان مستفید ہوچکے ہیں، ان معاہدوں کا مقصد بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے اور سعودی خاندانوں کو اپنے مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا 2030 تک گھروں کی ملکیت کو 70 فیصد بڑھانے کا ہدف ہے۔