لندن (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشاورت سے طے پایا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آئیں گے۔ وہ پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں گے۔لندن میں نواز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی بعض لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں جب نواز شریف اور ان کی بیٹی جیل میں تھے، اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کہاں تھے؟سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، ن لیگی قائد کو پاناما کیس میں سازش کے تحت ملوث کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما میں شامل دیگر لوگوں کا آج تک کسی نے پوچھا تک نہیں، اقامہ میں جو فیصلہ کیا گیا وہ بدنیتی پر مبنی تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی کو جیل میں زمین پر سلایا گیا تھا، نواز شریف اور ان کی بیٹی کو کہا گیا تھا کہ ا?پ کو جیل ہی کا کھانا کھانا پڑے گا۔ آئین کی روح کے مطابق اسمبلی کو تحلیل کیا، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کرانے ہیں۔